جمہوری وطن پارٹی کاحلقہ پی بی 35 پر اسلم رئیسانی کی حمایت کا اعلان

جمہوری وطن پارٹی کاحلقہ پی بی 35 پر اسلم رئیسانی کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن)جمہوری وطن پارٹی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 35پر ضمنی انتخابات میں آزاد میدار چیف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی حمایت کا اعلان کر دیا مرکزی ترجمان نور اللہ وطن دوست نے پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے مشاورت کے بعد حلقہ پی بی 35پر نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی حمایت کااعلان کر دیا اورجے ڈبلیو پی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ نواب اسلم خان رئیسانی کو وو ٹ دے دیں اور ان کی کامیابی کیلئے کام کریں سانحہ مستونگ کے اس غمزدہ خاندان کے مقابلے میں دوسری پارٹی کو سپورٹ کرنا ہماری قبائلی روایات کی منافی تصور کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -