عابد باکسر کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع

عابد باکسر کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی 10مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کردی ۔قبل از گرفتارہ ضمانت میں توسیع کیلئے عابد باکسر گزشتہ روزاپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
،عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل، جعل سازی، فراڈ کیس، اغواء اور شہریوں کو ہراساں کرنے جیسے الزامات عائد ہیں جبکہ عابد باکسر کا کہنا ہے میرے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے گئے،پولیس کے روبرو پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کر دی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جان بوجھ کر ان کے اوپر جھوٹے مقدمات بنوائے ،جوبے بنیاد ہیں،مقدمات کی وجہ سے انہیں11 سال ملک سے باہر رہنا پڑا،مگر اب وہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

مزید :

علاقائی -