شفاف احتساب کے طریقہ کار کیلئے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنی چاہئے
پیپلز پارٹی کے سنیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ ہم تو شروع سے ہی یہ بات کہتے چلے آرہے ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے اور یہ بڑی اچھی بات ہے کہ اب چیف جسٹس صاحب نے بھی سب کے احتساب کی بات کی ہے لیکن شفاف احتساب کے اس طریقہ کار کے بارے میں پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنی چاہئے تاکہ یہ احتساب سیاسی طور پر کسی کے خلاف استعمال نہ ہو سکے کیونکہ اب تک لوگوں کو یہی شکائت ہے کہ اس کا سیاسی طور پر استعمال ہو رہا ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ شفاف احتساب کے لئے قانون سازی کرے اور موجودہ قوانین میں جہاں کہیں بھی کوئی گڑ بڑ ہے اس کو درست کرے اور اس وقت جو سیاسی لوگوں کواس بات کی شکایات ہیں کہ اس قانون کوان کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی کے لئے استعمال ہوتا ہے اس تاثر کا خاتمہ کیا جا سکے ہم اس قانون میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
تاج حیدر
