خضدار،پولنگ کے عملے کی گاڑی الٹ گئی، لیویز اہلکار شہید
خضدار(صباح نیوز)آڑیجی پولنگ اسٹیشن پر جانے والی عملہ کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے تنیجے میں ایک لیویز جوان فوت ویگر زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ، طبی و امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے وڈھ اسپتال لایا گیا۔
