ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی

ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو ذوہیر صدیقی،شعیب وارثی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں نیب کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی،ڈاکٹر عاصم نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت لے رکھی ہے ،ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔
ڈاکٹر عاصم

مزید :

صفحہ اول -