آل پاکستان انٹرڈویژن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پشاورڈویژن نے اپنے نام کرلیا
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریلوے کے پشاورڈویژن کے زیراہتمام ال پاکستان انٹرڈویژن بیڈمنٹن ٹورنانمنٹ پشاورڈویژن نے جبکہ سکواس ایونٹ ملتان نے اپنے نام کرلیا عبدالودود ہال پشاورسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل کے موقع پرڈائریکٹرسپورٹس پاکستان ریلوے عظمت اللہ مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر صدرخیبرپختونخوااسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن جہانزیب صدیق بھی موجودتھے۔ دوروزہ ایونٹ کے بیڈمنٹن فائنل میں پشاورکی ٹیم نے شاندارکھیل کامظاہر ہ کرتے ہوئے کوئٹہ کی ٹیم کوتین صفر سے مات دی پشاورکی جانب سے ظاہرشاہ،حارث اقبال،آصف خان،ارباب اعزاز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔اسی طرح سکواش کے ایونٹ میں ملتان کی ٹیم نے لاہورورکشاپ کوتین صفر سے مات دی۔بعدازاں پشاورڈویژن سپورٹس آفیسر عظمت علی اورریلوے ڈیپارٹمنٹ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں سپورٹس آفیسر پاکستان ریلوے عظمت علی نے بتایاکہ ہم 1992سے پشاورمیں مختلف ایونٹس کاانعقا دکررہے ہیں پہلی باربیڈمنٹن اورسکواش کی میزبانی ہمارے حصے میں ائی ہے انشاء اللہ دیگرمقابلے بھی پشاورمیں کرانے کاارادہ اورعزم ہے انہوں نے بتایاکہ ہمارے پشاورڈویژن کے ڈائریکٹر سپورٹس انورسعادت مروت کی انتھک کاوشوں سے پشاورڈویژن کھیلوں کی ترقی وترویج میں نمایاں اوراحسن کردار ادارکررہاہے جبکہ ڈی ایس شاہدوقاربھی سپورٹس کے حوالے سے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس کے لیے ان کے مشکورہیں
