نوشہرہ ،سابق تحصیل ناطم رضا اللہ سیاسی اختلافات کی بناء پر پی ٹی آئی سے مستعفی

نوشہرہ ،سابق تحصیل ناطم رضا اللہ سیاسی اختلافات کی بناء پر پی ٹی آئی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)سابق تحصیل ناظم نوشہرہ تحصیل کونسلر رضا اللہ نے سیاسی اختلافات کی بناء پر تحریک انصاف اور ان کی بنیادی رکنیت سے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے تحریک انصاف میں مخلص کارکنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں جس کی وجہ سے تحریک انصاف کا گراف دن بند گر رہا ہے تحریک انصاف پر چند سرمایہ داروں کا قبضہ ہے غریب کارکن کا کوئی پرسان حال نہیں اگر یہی حال رہا تو تحریک انصاف کا صفایا ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کیلئے بے انتہا قربانیاں دی ہے2018اور2013ا کے انتخابات میں پارٹی کو بھرپور کامیابی دلائی اور پارٹی کی خاطر دشمنیاں قائم ہوئی اور ان کا صلہ ہمیں یہ ملا کہ ہمیں بالکل نظرانداز کردیاگیا اور ہمارے خلاف سازشیں کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ میں عنقریب پریس کانفرنس کے ذریعے تحصیل کونسل میں ہونے والے کروڑوں روپے کے گھپلوں ،بے ضابطگیوں اور بھرتیوں سے عوام کو آگاہ کروں گا۔