پبی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری ،مسائل سے آگاہی
پبی ( نما ئندہ پاکستان) کھلی کچہری ایک عوامی فورم ہے۔ کھلی کچہری عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرکے موقع پر اس کو حل کرکے عوام الناس کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے پولیس فورس میں جدید ریفارمز اور اور ایکویپمنٹ کے زریعے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی گئی ۔سود کی لعنت ،منشیات اور ہوائی فائرنگ کےَ سدِباب کے لیے دوٹوک احکامات جاری ۔ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے نوجوانوں کو ایک ہفتہ کی سخت ترین انتباہ جاری ۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون کے احکامات جاری ۔جرائم پیشہ افراد،مجرمان اشتہاری اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ضلع میں پائیدار امن کے قیام کو ہر صورت ممکن بنائے جائے گا ۔جرائم کے انسداد کے لیے جاری کاوشیں بہت جلد بارآور ہوں گی ۔عوامی تعاون کی بدولت ضلع نوشہرہ کو ایک رول ماڈل اور امن وامان کا گہوارہ بنائیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہداللہ کا عوامی مسائل سے آگاہی اور اُس کے حل کے لیے منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر شرکاء سے خطاب تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہداللہکی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لیے اکبر پورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی پبی سرکل لقمان خان ،اایس ایچ اؤ اکبر پورہ ایس حاجی محمد خان اور پبلک لیزان کونسل کے ممبران ،منتخب عوامی نمائندوں سمیت علاقہ مشران اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا اصل مقصد عوام الناس کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے فوری طور پر اس کے حل کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام الناس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان آپس میں حائل فاصلوں کو ختم کرکے اُن کا ایک دوسرئے پر اعتماد بحال کرکے اایک دوسرے کے قریب لانا ہیں۔خیبر پختونخواء پولیس فورس میں جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔کسی بھی ملک اور علاقے کی ترقی میں پولیس اور عوامی تعاؤن کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہوتی ہیں۔نوشہرہ کو کرائم فری ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہیں۔ عوامی تعاؤن کی بدولت بہت جلد نوشہرہ کوہر قسم کے جرائم سے پاک اور امن وامان کا گہوارہ بنا کر دَم لیں گے۔ پولیس تھانہ جا ت میں شریف عوام اور بزرگ شہریوں کو عزت و احترام اور ترجیح دی جاتی ہیں۔عوام الناس کو بنیادی حقو ق اور فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔عوام الناس کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ عوام الناس اپنے مسائل کے لیے کسی بھی وقت ضلعی پولیس سربراہ کے موبائل نمبر 0346-1117670 پربزریعہ میسج براہ راست اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔علاقہ مشران اور عوام الناس نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے درپیش مسائل بیان کرتے ہوئے کہا الحمدُللہ ضلع نوشہرہ میں کرائم کنٹرول کرنے کے لیے پولیس فورس کی طرف سے سنجیدہ اور بار آور اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم اور سرچ آپریشنز کے خاطر خواء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ملکی مفادعامہ اور امن وامان کے قیام کے لیے پولیس فورس کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون جاری رہے گا۔
Back
