شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے :ڈی ایس پی مردان

شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے :ڈی ایس پی مردان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ ) ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل جہان زادہ خان نے کہاہے کہ قوم کے ٹیکسوں کے خون پیسے کی رقم سے ہم تنخوا ہیں لے رہے ہیں شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،شہری امن کی بحالی کی کوششوں میں عوام ہماراساتھ دیں ،ہوائی فائرنگ ،منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے وہ ٹاؤن میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے ایس ایچ او سب انسپکٹر ارشد خان کے علاوہ عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی شہریوں نے اپنے مسائل سے پولیس آفیسران کو اگاہ کیا اور جرائم کے روک تھام کے حوالے سے بعض تجاویز بھی دیں ڈی ایس پی جہان زادہ خان نے کہاکہ عوام کے بغیر پولیس اکیلے سر کچھ نہیں کرسکتی شہری اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں مشکوک افراد اور سماج دشمن عناصر کی موجودگی کی اطلاع مقامی پولیس کو دیں انہوں نے کہاکہ ڈی پی او مردان نے تمام پولیس آفیسران اوراہلکاروں کو شریف شہریوں سے عزت واحترام سے پیش آنے کے واضح احکامات دی ہیں جس پر مکمل عمل درآمد کیاجارہاہے اور کسی شہری کو پولیس کے غلط رویہ کی شکایت ملتی ہے تو اس پر فوری کاروائی ہوگی جبکہ سماج دشمن عناصر سے کسی قسم کی روعایت نہیں کی جائے گی کھلی کچہری میں بعض شکایات اورتجاویز پر ڈی ایس پی نے موقع پر احکامات جاری کئے ۔