ایبٹ آباد میں سی پیک منصوبوں کیلئے انتظامیہ نے شہریوں کی آبائی جگہ ہتھیائی شروع کر دی

ایبٹ آباد میں سی پیک منصوبوں کیلئے انتظامیہ نے شہریوں کی آبائی جگہ ہتھیائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آ باد (نامہ نگار ) چین پا کستان اقتصا دی را ہداری (سی پیک) پر جہا ں ایک طر ف نئی حکو مت کی جا نب سے از سر نو جا ئزہ لینے کا ا علان شروع کیا وہیں دوسری جا نب مختلف منصو بو ں کے آ غاز کیلئے انتظا میہ کی جا نب سے زور ز بر دستی عوام کی زمینیں ہتھیا ئی جا رہی ہیں، تفصیلات کے مطا بق ایبٹ آ با د میں سی پیک منصو بہ لگا نے کیلئے انتظا میہ کو جگہ کا بندو بست کر نے کا ٹا سک دے دیا گیا ہے جس کے بعد صو با ئی انتظا میہ نے مقررہ جگہ پر آ با د لو گو ں کو جگہ خا لی کر نے کے نوٹسز جا ری کر دیئے گئے، سینکڑو ں کی تعداد میں مقررہ جگہ پر آ باد شہر یو ں نے اپنی آ با ئی زمینیں نہ چھو ڑ نے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ستم ظر یفی یہ ہو ئی کہ انتظا میہ نے ز بر دستی کم قیمت پر ہتھیا نے کا منصو بہ بنا لیا، مذ کو رہ جگہ کی قیمت 4لا کھ رو پے فی مر لہ ہے تا ہم انتظا میہ کی جا نب سے چا ر ہزار روپے فی مر لہ کی پیشکش کی گئی جسے شہر یو ں نے مسترد کر دیا، شہر یو ں کے انکار کے بعد انتظا میہ نے پو لیس نفر ی کے ذ ریعے ز بردستی لو گو ں سے جگہ خا لی کر وا نے کے لیئے کو ششیں شروع کر دیں ، شہر یو ں کی جا نب سے انتظامیہ کے رو یئے پر احتجا ج کیا گیا تو پو لیس کی جا نب سے احتجا جی مظا ہر یں پر لا ٹھی چا رج کیا گیا، عوام کی جا نب سے مطا لبہ کیا گیا ہے کہ سی پیک منصو بو ں کیلئے عوام کو جا ئیدا دوں سے محروم نہ کیا جا ئے ، سی پیک عوا می فلا ح اور خوش حا لی حا صل کر نے کا منصو بہ ہے لیکن انتظا میہ کے او چھے ہتھکنڈو ں کے با عث یہ منصو بہ اچھی شہر ت کا حا مل نہیں رہے گا۔