ملتان میٹر روٹ،پودے لگانے میں بھی 1کروڑ ہضم کرنیکا انکشاف
ملتان ( وقائع نگار )ملتان میٹرو بس روٹ پر پودے لگانے کے معاملے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کی انٹی کرپشن میں جاری انکوائری حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پودے لگانے میں ایک کروڑ روپے خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، انٹی کرپشن حکام نے پودے لگانے کے معاملے کی انکوائری کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل زاہد ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف خان پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنائی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو روٹ پر پودے لگانے میں 7 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، اس رقم میں سے مشینری کی بھی خریداری کی گئی، انکوائری میں انکشاف ہوا کہ پودوں کا کنٹریکٹ مارکیٹ سے زائد قیمتوں پر دیا گیا اور مشینری کی خریدادری میں بھی کرپشن کی گئی، پی ایچ اے کے سابقہ اور موجودہ افسران نے اس منصوبے میں قومی خزانے کو ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، حتمی انکوائری رپورٹ پر جلد کاروائی بھی متوقع ہے۔
1 کروڑ ہضم
