ڈبہ پیک دودھ فیکٹریاں چیک کرنیکا حکم،فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک
رحیم یارخان(بیورونیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے صوبہ بھر میں کھلے دودھ کے ساتھ ساتھ ڈبے والے دودھ تیار کرنے والی فیکٹریوں کی سخت چیکنگ کے احکامات جاری کر(بقیہ نمبر62صفحہ7پر )
دئیے ہیں ۔ اس سلسلہ میں جاری کردہ ہدایات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ ڈبے کا دودھ بنانے والی کمپنیوں کے پروڈکشن ایریاز کی تفصیلی چیکنگ کی جائے، فیکٹریوں میں دودھ کی خرید و فروخت اور سٹاک کے مکمل ریکارڈ کو بھی چیک کیا جائے ، ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف بلاامتیاز سخت ایکشن لیا جائے ، ڈبے والے دودھ کے تمام برانڈز کا سالانہ شیڈول کے مطابق لیبارٹری سے تجزیہ کرایا جائے اور تجزیے کے بعد فیل یا پاس کے نتائج آنے پر برانڈز کے نام مفاد عامہ میں شائع کرائے جائیں۔
