صادق آباد ‘ کراچی جانیوالی مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ‘آپریشن کے بعد ٹریک بحال

صادق آباد ‘ کراچی جانیوالی مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ‘آپریشن کے بعد ٹریک بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)لاہور سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین ریلوے سٹیشن ولہار کے قریب پٹڑی سے اتر گئی‘ ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا‘ (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )
ٹرینوں کو لوپ لائن سے گزارا گیا‘ کئی گھنٹے بعد ٹریک کو بحال کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی گزشتہ صبح جب ولہار ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی ، جس پر کراچی سائیڈ کا ریلوے ٹریک ٹرینوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہو گیا ‘ اس دوران کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کو صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور بعد میں ٹرین کو لو پ لائن سے پاس کیا گیا ، اطلاع ملنے پر محکمہ ریلوے کے ملازمین بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، جنہوں نے کافی دیر کام مکمل کر کے ٹریک کو بحال کر دیا ہے ۔
بحال