ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا ‘ میگا کرپشن سکینڈل کی تفصیلات بے نقاب ‘ اہل علاقہ کا کاروائی کا مطالبہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا ‘ میگا کرپشن سکینڈل کی تفصیلات بے نقاب ‘ اہل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نواں شہر (نمائندہ پاکستان )ہسپتال کبیروالا میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی کردار ذوالفقار کلرک کے حصے دار سینٹری انسپکٹر مصور ہاشمی (بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

کی کرپشن کہانی بھی منظر عام پر آگئی ۔تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر کبیروالا میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور دیگر سنگین الزامات کی انکوائریوں کی زد میں آنے والے کرپٹ اہلکار نے اپنا چارج ایک سینٹری انسپکٹر مصور ہاشمی جوکہ BHUحق نواز والا پر ملازمت کرتا ہے لیکن عرصہ دراز ذوالفقار کلرک کی آشیر باد سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کبیروالا کے آفس میں غیر قانونی طور پر ،،خدمات ،،سرانجام دے رہا ہے اور کرپشن کے اس کالے دھندے میں ذوالفقار کلرک کا دست راست ہے ،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مصور ہاشمی کسی اور کے ڈپلومہ پر ٹیمپرنگ کرکے اپنا نام لکھ کر بھرتی ہونے والے اس سینٹری انسپکٹر نے بائیو میٹرک حاضری شروع ہونے پر اپنی جگہ پہلے دن سے ہی مدثر نامی ویکسینیٹر کا انگوٹھا لگوایا اور آج تک وہی اس کی حاضریاں لگا رہا ہے مزید معلومات کے مطابق مصور ہاشمی کلرک ذوالفقار کی مدد سے ہر ماہ ٹی اے ڈی اے کی مد میں غیر قانونی طور پر رقم نکلواتا ہے اور درجہ چہارم کے ملازمین کی پنشن اور گریجوایٹی بھی بوگس کاغذات پر نکلوا کر ہڑپ کر چکا ہے اہلیان علاقہ ،سول سوسائٹی کرپٹ ہیلتھ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
سکینڈل