سندھ ،ضمنی انتخاب کے لیے فارم 45مہیا کردیئے ہیں،یوسف خٹک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خٹک نے کہا ہے کہ سندھ میں تین حلقوں کے ضمنی انتخاب کے لیے فارم 45مہیا کردیئے گئے ہیں ۔پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ رزلٹ اکٹھا کرکے پولنگ ایجنٹس کو فارم دے دیا جائے ۔ہفتہ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے یوسف خٹک نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔ این اے 243 پی ایس 33 اور پی ایس 87 میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ عملے کو سیکیورٹی کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز بھیج رہے ہیں،جہاں سے فول پروف سیکیورٹی میں نتائج واپس ایکسپو سینر لائیں جائیں گے ۔یوسف خٹک نے کہا کہ کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر آرمی، پولیس اور رینجرز تعینات ہوگی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔ این اے243 میں 92،پی ایس 30 میں 89 اور پی ایس 87 میں 20 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران کو سامان کی ترسیل جاری ہے ،مکمل سیکورٹی کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز تک سامان پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 مہیا کردئیے گئے ہیں پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت دی ہے کہ رزلٹ اکھٹا کرکے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45دے دیا جائے
