سینیٹ سیکرٹریٹ ، قائد ایوان کی درخواست پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کا الیکٹرانک کرائم ترمیمی بل 2018 واپس
اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ سیکرٹریٹ نے گستاخانہ مواد کی روک تھام سے متعلق الیکٹرانک کرائم ترمیمی بل 2018اپس کردیا ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے الیکڑانک کرائم کے تدارک کا ترمیمی بل 2018واپس لینے کیلئے گزشتہ روز درخواست دی تھی، 19 ستمبرکو حکومت کی طرف سے سینیٹ میں پیش کیا گیا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جاچکا تھا۔
