ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 اکتوبر14    اتوار۔ افواہوں پر یقین کرنے سے گریز کریں سفر کے معاملات میں آپ بنائے گئے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ اندرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے‘عشق و محبت کے امور میں پیش رفت ہو سکے گی ۔


برج ثور
 اکتوبر14       اتوار۔ دور دراز سے کوئی خوشخبری سن سکیں گے اور اس سلسلے میں سفر بھی پیش آسکتا ہے۔ رومانوی عنصر غالب رہے گا۔گھریلو اور خاندانی معاملات طے کر سکیں گے۔


برج جوزا
 اکتوبر14       اتوار۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔


برج سرطان
 اکتوبر14     اتوار۔ خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔


برج اسد
 اکتوبر14       اتوار۔ صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔ یہ ہفتہ خاصی عزت و وشہرت کا حامل ہوگا۔


برج سنبلہ
 اکتوبر14       اتوار۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔


برج میزان
 اکتوبر14      اتوار۔ دوسروں پر حد سے زیادہ بھروسہ کرنا مالی نقصان کے علاوہ آپ کی ساکھ اور کیرئیر کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ بھر پور صدقات دیں۔


برج عقرب
 اکتوبر14       اتوار۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔ شریک حیات سے ہم آہنگی نہ ہو سکے گی۔


برج قوس
 اکتوبر14      اتوار۔ دوست مددگار رہیں گے۔بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں ۔


برج جدی
 اکتوبر14     اتوار۔ سوشل تقریبات میں شمولیت سے آپ کی حیثیت و شخصیت اور سحر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔ دوسرے آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ 


برج دلو
 اکتوبر14      اتوار۔ بحث و تکرار سے گریز کریں اور جذبات پر قابو رکھیں ورنہ پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ معاملات محبت میں اُلجھائو کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔


برج حوت
 اکتوبر14     اتوار۔ طبیعت حساس ہوگی اور آرٹ کے شعبے میں دلچسپی بڑھے گی۔ غلط فہمیاں دور ہونگی۔ پیار محبت کی فضا قائم ہو گی۔قسمت کا ساتھ رہے گا۔ محبت کے امور میں بہتری ہوگی۔