این اے 69 گجرات، چودھری شجاعت نے اپنا ووٹ میونسپل ماڈل سکول مسلم آباد میں ووٹ کاسٹ کیا

این اے 69 گجرات، چودھری شجاعت نے اپنا ووٹ میونسپل ماڈل سکول مسلم آباد میں ووٹ ...
این اے 69 گجرات، چودھری شجاعت نے اپنا ووٹ میونسپل ماڈل سکول مسلم آباد میں ووٹ کاسٹ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ضمنی انتخاب میں این اے 69 گجرات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت صبح سویرے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ میونسپل ماڈل سکول مسلم آباد میں ووٹ کاسٹ کیا،ق لیگ کے سربراہ ووٹ ڈالنے کے بعد چکوال روانہ ہو گئے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے کا موقع دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ آج قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں حکمران جماعت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔