ہمارا امیدوار کامیاب ہوا تو حکومت کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کرےگا، مصطفی کمال نے این ے 243 میں ووٹ کاسٹ کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا، کئی حلقوں میں سخت مقابلے متوقع ہیں،پاک فوج کی نگرانی میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی، سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی نے این اے 243 کے پولنگ سٹیشن نمبر74 میں ووٹ کاسٹ کیا،مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات آج بد ترین ہوچکے ہیں،ہمارا امیدوار کامیاب ہوا تو حکومت کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کرےگا۔
