این اے 53 اسلام آبادمیں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری،3 آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے چاروں صوبوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے شہری حق رائے دہی استعمال کرنے کےلئے پولنگ سٹیشنز پر آرہے ہیں جبکہ پولنگ عملہ بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کےلئے موجود ہے،تمام حلقوں پر پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 53 میں پی ٹی آئی کے علی نواز اور (ن )لیگ کے وقار احمد میں مدمقابل ہیں تاہم 3 آزادامیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردارہو گئے،دستبردارامیدواروں میں نادرمنیر،زبیرگجراورمحمدسعیدشامل ہیں۔
