پہلی بار ملک میں حقیقی احتساب ہو رہا ہے،ضمنی الیکشن کے نتائج سے عوام کے اعتماد کا پتا چل جائے گا،سینٹر فیصل جاوید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پہلی بار ملک میں حقیقی احتساب ہو رہا ہے،عوام کو ہماری سمت نظر آرہی ہے،ضمنی الیکشن کے نتائج سے عوام کے اعتماد کا پتا چل جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے چاروں صوبوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے،اس موقع پر تحریک کے سینٹر فیصل جاوید کا کہناتھا کہ پہلی بار ملک میں حقیقی احتساب ہو رہا ہے،عوام کو ہماری سمت نظر آرہی ہے،ضمنی الیکشن کے نتائج سے عوام کے اعتماد کا پتا چل جائے گا،ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن ایسے باتیں کرتی ہے جیسے ہمارے 5 سال پورے ہوگئے۔
