ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری لیکن پولنگ ختم ہونے سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی، امیدوار کامیاب قرار دیدیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری لیکن پولنگ ختم ہونے سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی ...
ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری لیکن پولنگ ختم ہونے سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی، امیدوار کامیاب قرار دیدیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  


میانوالی (ویب ڈیسک) پی پی 87 میانوالی میں میدان لگنے سے قبل ہی تحریک انصاف کے احمد خان کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق، مدمقابل امیدواروں کی دستبرداری کے بعد احمد خان بھچر کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ پی پی 87 میانوالی میں احمد خان بھچر کے علاوہ 2 امیدوار میدان میں تھے۔ اس حلقے سے ن لیگ کی خاتون امیدوار عائشہ سمیعہ قاضی دستبردار ہوگئیں جبکہ آزاد امیدوار محمد رفیع نے بھی ریٹرننگ افسر کو دستبرداری سے آگاہ کردیا ہے۔ دونوں امیدواروں کی دستبرداری کے بعد الیکشن کمیشن نے احمد خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید : قومی /الیکشن /علاقائی /پنجاب /میانوالی


loading...