لیاری میں فورسز کی کارروائی، شیراز کامریڈ گروپ کا کمانڈر گرفتار
کراچی(ویب ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔
جیونیوز کے مطابق کے مطابق لیاری میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی اور اس دوران گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ ملزم کی شناخت سہیل عرف سنی کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، اقدام قتل، بھتا خوری کے مقدمات میں مطلوب اور لمبے عرصے سے بیرون ملک روپوش تھا۔
واضح رہےکہ کچھ روز قبل پولیس نے لیاری میں کارروائی کی تھی جس میں بدنام زمانہ گینگ وار سرغنہ غفاز ذکری ساتھی سمیت مارا گیا تھا۔
