شاہ محمودقریشی سے چینی بین الاقوامی محکمے کے وزیرسونگ تاو کی ملاقات، سی پیک کادائرہ کارمزیدوسیع کرنے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے چینی بین الاقوامی محکمے کے وزیرسونگ تاو نے ملاقات کی جس میں سی پیک کادائرہ کارمزیدوسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چینی بین الاقوامی محکمے کے وزیرسونگ تاو سے ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے اور چین کی مشاورت سے سی پیک کادائرہ کارمزیدوسیع کریں گے،سی پیک پاکستان کی ترقی کیلئے قومی اہمیت کاحامل منصوبہ ہے جس کے لئے حکومت باہمی دوستی کومزیدمضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے۔