تحریک انصاف کو ضمنی انتخاب جتوانے کیلئے لاہور پولیس کیا کر رہی ہے؟انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی

تحریک انصاف کو ضمنی انتخاب جتوانے کیلئے لاہور پولیس کیا کر رہی ہے؟انتہائی ...
تحریک انصاف کو ضمنی انتخاب جتوانے کیلئے لاہور پولیس کیا کر رہی ہے؟انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمنی انتخابات میںتحریک انصاف کو جتوانے کیلئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی پکڑدھکڑجاری ہے،اس حوالے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں ایلیٹ فورس اورسول وردی میں ملبوس جوان لیگی کارکن کو گرفتار کرکے لے جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے کونسلر ناصر مسیح لدھڑبیدیاں روڈ پر اپنے آفس میں موجود تھے کہ ایلیٹ فورس اور سول کپڑوں میں ملبوس جوانوں نے چھاپہ مارکر انہیں حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن )کی قیادت کی جانب سے ضمنی انتخابات سے قبل کارکنوں کی گرفتاریوں کے الزامات عائد کئے جا رہے تھے،لیگی کونسلر کی گرفتاری پر کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا ،ناصر مسیح کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ پولیس ان کے بیٹے کو اٹھا کر کہاں لے گئی ہے،ناصر مسیح کے اہلخانہ کی جانب سے مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا تاہم پولیس کی جانب کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔