وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قومی کمیشن برائے بین المذاہب و انسانی حقوق پاکستان سندھ کے صدر ناصر قائم خانی کی ملاقات
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان سندھ کے صدر ناصر قائم خانی کی ملاقات قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق پاکستان ملک میں لسانیت عصبیت فرقہ پرستی کے خاتمے کے لیے کام کررہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان سندھ کے صدر ناصر قائم خانی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ملاقات میں ناصر قائم خانی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا کہ "NCIHP" ملک میں لسانیت عصبیت فرقہ پرستی کے خاتمے کے لیے کام کررہا ہےناصر قائم خانی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہم سب کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا قومی کمیشن ملک میں امن اخوت بھائی چارے کےلیے کام کررہا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کی کاوشوں کو سراہا "NCIHP"سندھ کے صدر ناصر قائم خانی نے کراچی آئےہوئے روضے رسول ﷺکے متولی شیخ علی نوری محمد سےملاقات کی اس موقع پر شیخ علی نوری محمد کا کہنا تھا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے وہ پاکستان سے ملنے والا پیار محبت کبھی نہیں بھول سکتے .
