چیف جسٹس پاکستان کامحکمہ اوقاف کے فرانزک آڈٹ کاحکم ،رپورٹ مسترد

چیف جسٹس پاکستان کامحکمہ اوقاف کے فرانزک آڈٹ کاحکم ،رپورٹ مسترد
چیف جسٹس پاکستان کامحکمہ اوقاف کے فرانزک آڈٹ کاحکم ،رپورٹ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مزاروں میں جمع ہونیوالے چندے کے استعمال کے نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے محکمہ اوقاف کے فرانزک آڈٹ کاحکم دیتے ہوئے محکمہ اوقاف کی رپورٹ مستردکردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاروں میں جمع ہونیوالے چندے کے استعمال کے نوٹس پر سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی ۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ2018 میں مزاروں سے 80 کروڑروپے جمع ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ زائرین اپنی حلال کی کمائی دےکرجاتے ہیں،آپ نے بندربانٹ لگارکھی ہے، یہ پیسہ زائرین کی بہترسہولتوں کیلئے استعمال ہوناچاہئے۔چیف جسٹس نے ڈی جی اوقاف سے استفسار کیا آخری بارکب داتادربارگئے اورکیااقدامات کیے؟جس پر ڈی جی اوقاف کا کہنا تھا کہ 6 دن پہلے گیاہوں،وہاں معاملات بہترہورہے ہیں۔سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کے فرانزک آڈٹ کاحکم دیتے ہوئے محکمہ اوقاف کی رپورٹ مستردکردی۔