این اے 124 میں پولنگ جاری،تھانہ مصری شاہ پولیس نے پی ٹی آئی کا پولنگ کیمپ اکھاڑ دیا

این اے 124 میں پولنگ جاری،تھانہ مصری شاہ پولیس نے پی ٹی آئی کا پولنگ کیمپ اکھاڑ ...
این اے 124 میں پولنگ جاری،تھانہ مصری شاہ پولیس نے پی ٹی آئی کا پولنگ کیمپ اکھاڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 124 میں ضمنی الیکشن جاری ہے ،تھانہ مصری شاہ پولیس نے پی ٹی آئی کا پولنگ کیمپ اکھاڑ دیااور کرسیوں پر قبضہ کرکے بیٹھ گئی ،پولیس کے اس رویے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیااور کیمپ واپس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے چاروں صوبوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے،لاہور کے حلقے این اے 124 میں تھانہ مصری شاہ کے ایس ایچ او امتیاز شاہ نے پی ٹی آئی کا پولنگ کیمپ اکھاڑ دیا،جس پر پی ٹی آئی کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کارکن کے ہمراہ پولنگ کیمپ پر پہنچے ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کا پولنگ کیمپ پولنگ سٹیشن سے 100 میٹر کے فاصلے پر ہے اور کارکنوں کو ووٹرز کی پرچیاں بنانے کیلئے بٹھایا گیا ہے،انہوںنے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کا پولنگ کیمپ دوبارہ اسی جگہ لگایا جائے جبکہ اسی جگہ پر مسلم لیگ ن کا پولنگ کیمپ ابھی تک قائم ہے۔پی ٹی آئی امیدوارنے الزام عائد کیا کہ امتیاز شاہ ن لیگ سے ملاہوا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ این اے 124 کی نشست مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے چھوڑنے سے خالی ہوئی تھی اور اب اس نشست پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین کے درمیان مقابلہ ہے۔