وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گے:سپیکر قومی اسمبلی
صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔
صوابی میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ انتخابات کاعمل شفاف طریقے سے جاری ہے، ضمنی انتخابات میں عام طور پر ٹرن آﺅٹ کم ہوتا ہے، مہنگائی عارضی بھونچال ہے،پروپیگنڈازیادہ کیاجارہاہے،قیمتوں میں اضافہ کرنیوالوں کےخلاف کریک ڈاون کریں گے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی توقعات پرپورااتریں گے،ہم پہلی بارحقائق سامنے لائے اورمعاشی صورتحال سے قوم کوآگاہ کیاہے۔
