” آپ تب کیوں چپ تھیں جب ۔۔۔ “ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے حراست میں ان کے ساتھ سلوک کی شکایت کی تو آگے سے شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ پڑھ کر شرم سے پانی پانی ہوجائیں گی

” آپ تب کیوں چپ تھیں جب ۔۔۔ “ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے حراست میں ...
” آپ تب کیوں چپ تھیں جب ۔۔۔ “ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے حراست میں ان کے ساتھ سلوک کی شکایت کی تو آگے سے شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ پڑھ کر شرم سے پانی پانی ہوجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو نیب نے انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں قید کر رکھا ہے۔ خاتون کی جانب سے یہ بیان آنے پر ایک سوشل میڈیا صارف نے ایسی بات کہہ دی کہ تہمینہ درانی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔
ٹوئٹر پر تہمینہ درانی نے لکھا ’ بالآخر میرے شوہر کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے 8 روز بعد مجھے ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، ان سے ملاقات کے بعد میں گھر آگئی ہوں لیکن بہت خوفزدہ ہوں۔ شہباز شریف کو 10+10 کے ایک سیل میں رکھا گیا ہے جس میں ایک ایگزاسٹ فین لگا ہوا ہے لیکن کوئی روشن دان نہیں ہے جس میں سے تازہ ہوا یا سورج کی روشنی آسکے، نیب کی حراست میں دن اور رات کا کوئی تصور نہیں ہے‘۔


تہمینہ درانی کے اس ٹویٹ کے جواب میں شہری باسط سبحانی نے ان سے سوال پوچھا کہ ” آپ تب کیوں چپ تھیں جب میاں نواز شریف کو اسی قسم کی حالت میں اڈیالہ جیل میں قید رکھا گیا تھا“۔


سلیم نامی لیگی کارکن نے بھی تہمینہ درانی پر کچھ اسی قسم کا اعتراض اٹھایا اور کہا کہ جب نواز شریف اور مریم نواز جیل میں تھے تو تہمینہ درانی نے چپ سادھے رکھی تھی ۔


شفیق احمد ایڈووکیٹ بھی شہباز شریف کے طرز سیاست سے نالاں نظر آئے اور کہا ’ اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی اور پارٹی کے ساتھ جو کیا تو ایسا ہونا بنتا بھی تھا‘۔


احسن جواد نے تہمینہ درانی کو مرحومہ کلثوم نواز کی طرز پر تحریک چلانے کا مشورہ دیا اور کہا ’ آپ مہم کیوں نہیں چلاتیں؟ بیگم کلثوم نواز کے نقش قدم پر چلیں ، کیا فائدہ اتنی بیویوں کا جو کام کی نہ ہوں‘۔