لاہور:این اے131 فاروق آباد پولنگ سٹیشن کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے حلقے این اے 131 فاروق آباد پولنگ سٹیشن کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، لاہور کے حلقے این اے 131 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا، پولیس نے مداخلت کرکے دونوں گروپوں کو الگ کردیا،ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوںکی جانب سے ایک دوسرے پرحملے کا الزام عائد کیا ہے،پی ٹی آئی عہدیدار کا کہناہے کہ پولیس نے انصاف کے بجائے ہمارے کارکن حراست میں لے لئے ،عہدیدار کا کہناتھا کہ ہمارے کا رکنوں کونہ صرف مارا گیا،الٹا تھانے میں بھی بند کردیاجن کو شخصی ضمانت پرچھوڑاگیا۔