دورہ پاکستان کے بعد نوجوت سنگھ سدھو ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے، ایسا بیان داغ دیا کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

دورہ پاکستان کے بعد نوجوت سنگھ سدھو ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے، ایسا بیان ...
دورہ پاکستان کے بعد نوجوت سنگھ سدھو ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے، ایسا بیان داغ دیا کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، نئی دہلی (ویب ڈیسک)تقریباً دوماہ پہلے دورہ پاکستان اور پاکستان آرمی کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو اپنے ملک میں انتہا پسندوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب کی بار ایک مرتبہ انہوں نے ایسا بیان داغ دیا کہ پورے بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، انہوں نے جنوبی بھارت اور پاکستان کی ثقافت کا جائزہ  پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ جنوبی بھارت جانے سے زیادہ اچھا لگا۔

کاسول میں ایک لٹریری فیسٹول کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھاکہ  پاکستان کی زبان اور کھانا پینا ہمارے جیسا ہی ہے، جنوبی بھارت اجنبی سا لگتا ہے، پاکستان کا دورہ کرنا جنوبی بھارت جانے سے زیادہ اچھا لگا۔جنوبی بھارت میں بسنے والوں کی نہ زبان سمجھ آتی ہے اور نہ ہی ان کا کھانا مزیدار ہوتا ہے۔ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف کو جپھی نہ تو کوئی سازش تھی اورنہ ہی کوئی رافیل ڈیل، پاکستان نے400بار کرتارپورراہداری کھولنےکی پیشکش کی، مگر بھارتی سیاست دان اس معاملے میں سنجیدہ نہیں، وہ اپنے  پاکستان جانےپرگندی سیاست کرنیوالوں کی بالکل پرواہ نہیں کرتے   ۔

نوجوت سنگھ سدھو کا یہ بیان سامنے آتے ہی مودی نواز بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھا لیا، حکمران جماعت بی جے پی نے سدھو کے بیان کو بھارت کے جداگانہ تشخص پر حملہ قرار دیدیا۔