بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کیچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، 8سال کابچہ زخمی

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کیچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، 8سال کابچہ ...
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کیچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، 8سال کابچہ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کیچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 8سال کابچہ زخمی ہو گیا جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کیچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اور بھارتی فوج نے شہری آبادی کونشانہ بنایاجس پر بھارتی اشتعال انگیزی کاموثرجواب دیاگیاہے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8سال کابچہ خیام زخمی ہو گیا جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا۔