نواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پہنچ گئے

نواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پہنچ گئے
نواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور والدہ حلقہ این اے 124کے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں ووٹ کاسٹ کریں گے جس کے لئے نوازشریف فیملی کے ہمراہ پولنگ سٹیشن پہنچ گئے ہیں ۔حلقہ این اے 124میں پی ٹی آئی کے غلام محی الدین اور(ن) لیگ کے شاہدخاقان مدمقابل ہیں ۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلی کے24حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صبح 8بجے سے جاری ہے جو بلا تعطل شام 5بجے تک جاری رہے گی۔