شادی شدہ خاتون سے نکاح کرنے والا دولہا، نکاح خواں سمیت گرفتار

شادی شدہ خاتون سے نکاح کرنے والا دولہا، نکاح خواں سمیت گرفتار
شادی شدہ خاتون سے نکاح کرنے والا دولہا، نکاح خواں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) ڈی آئی جی ڈیرہ دار علی خٹک کی مداخلت پر پنجاب سے شادی شدہ خاتون کو فروخت کرکے زبردستی نکاح پڑھوا کر گھر میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، حبس بے جا میں رکھنے والا ملزم فرار، گواہ، نکاح خواں سودا کرنے والا اور شادی کرنے والے سمیت 6 افراد گرفتار کرکے خاتون کو بازیاب کرالیا گیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق 9 اکتوبر کو تھانہ پروآکی حدود میں گاﺅں رشید کے رشید راجپوت کی شادی دریا خان کے قریبی علاقے میں ہوئی تھی جو پہلی رات ہی بھاگ گئی۔ دوسرے دن گاﺅں کا گل زمان گھر لے آیا۔ گل زمان سے رشید نے بیوی مانگی مگر اس نے انکار کردیا۔ ڈی آئی جی ڈیرہ دار علی خٹک کی ہدایت پر متعلقہ پولیس نے خاتون کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کو خاتون نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اس کا مٹھو نے سودا کیا۔ نکاح مقامی مولوی امام بخش نے پڑھایا اور گواہ شیر تھا، پولیس نے شادی کرنے والے شخص رشید کو بھی گرفتار کرلیا۔