یہودی آباد کار کو چاقو گھونپنے کے الزام میں فلسطینی گرفتار
نابلس(صباح نیوز)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ، اس پر یہودی آباد کاروں کو چاقو گھونپ کر زخمی کرنے کا الزام عائدکیا گیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوج نے حوارہ چیک پوسٹ کے قریب ایک یہودی آباد کار کو چاقو گھونپنے میں ملوث 19 سالہ عزام احمد قاسم حج علی کو نابلس کے نواحی علاقے جماعین سے حراست میں لیا، اسرائیلی سپیشل فورس کے اہلکاروں نے جماعین میں گھر گھر تلاشی کے دوران2 فلسطینیوں کو حراست میں لیے لیا،ایک کی شناخت 19 سالہ احمد قاسم حج علی اور دوسرے کی رامز ھشام حشاش کے نام سے کی گئی ،اسرائیلی فوج نے دونوں فلسطینیوں کو رات گئے جماعین میں ناکہ لگا کرحراست میں لے لیا، اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور کارروائی کی ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی گئی۔