یمن، سعودی اتحاد کے فضائی حملے ، 10 شہری ہلاک

یمن، سعودی اتحاد کے فضائی حملے ، 10 شہری ہلاک
یمن، سعودی اتحاد کے فضائی حملے ، 10 شہری ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا (صباح نیوز)یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 10 یمنی شہری ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 10 یمنی شہری ہلاک ہوگئے، باغیوں کے زیر قبضہ علاقے حدیدہ میں ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی حملے کی زد میں آگئی۔دوسری جانب مقامی ٹی وی نے مرنے والوں کی تعداد 17 بتائی ہے، جن میں 8 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔سعودی اتحاد نے واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔