جرائم پیشہ افراد کے سامنے پولیس والے کی بندوق جام ہوگئی تو اس نے کیا کیا؟ دیکھ کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

جرائم پیشہ افراد کے سامنے پولیس والے کی بندوق جام ہوگئی تو اس نے کیا کیا؟ ...
جرائم پیشہ افراد کے سامنے پولیس والے کی بندوق جام ہوگئی تو اس نے کیا کیا؟ دیکھ کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سانبھل میں پولیس کو ایک جگہ ڈاکوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس کی نفری وہاں پہنچ گئی لیکن وہاں پہنچ کر جب ایک پولیس اہلکار کی پستول جام ہو گئی تو اس نے ایسا کام کر ڈالا آج تک دنیا میں کسی پولیس والے نے نہ کیا ہو گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب اس پولیس اہلکار کی پستول نہ چلی تو اس نے منہ سے ہی ٹھاہ ٹھاہ کی آوازیں نکالنی شروع کر دیں، تاکہ ملزمان کو ڈرا کر بھاگنے پر مجبور کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق اترپردیش اوآرجی نیوز کے ٹویٹر ہینڈل پر اس واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو پولیس اہلکار، ایک یونیفارم میں اور ایک سادہ کپڑوں میں ملبوس رات کے اندھیرے میں گنے کی فصل کے پاس کھڑے ہوتے ہیں۔ سادہ کپڑوں والے اہلکار نے ہاتھ میں خراب پستول پکڑ کر تان رکھی ہوتی ہے جبکہ دوسرا منہ سے ”ٹھاہ ٹھاہ، بھاگو بھاگو“ کی آوازیں نکال رہا ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -