جرمن دارالحکومت برلن میں نسل پرستی کے خلاف بڑا مارچ،لاکھوں افرادکی شرکت

جرمن دارالحکومت برلن میں نسل پرستی کے خلاف بڑا مارچ،لاکھوں افرادکی شرکت
جرمن دارالحکومت برلن میں نسل پرستی کے خلاف بڑا مارچ،لاکھوں افرادکی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(این این آئی)جرمن دارالحکومت برلن میں نسل پرستی اور اجانب دشمنی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں جرمنی بھر سے آئے افراد نے شرکت کی اور دائیں بازو کی انتہا پسندی کو مسترد کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منتظمین نے بتایاکہ جرمن دارالحکومت برلن میں منعقد ہوئی اس ریلی میں تقریبا ڈھائی لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اس مارچ کے شرکا نے دائیں بازو کی انتہا پسندی کو بھی مسترد کر دیا۔مظاہرین نے کہا کہ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے انسانوں کے مابین پل تعمیر کیے جانا چاہئیں۔ اس مارچ میں مختلف اداروں اور تنظیموں کی طرف سے لوگوں کو برلن آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ متعدد مزدور یونینز کے علاوہ انسانی حقوق کے کئی اداروں نے بھی اس مارچ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس مارچ میں شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ مہاجرین اور تارکین وطن کو محفوظ ٹھکانہ فراہم کرنے کے لیے بھی نعرے لگا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران موسیقی اور رقص کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔برلن میں منعقد ہ اس مارچ کے شرکا ناچتے رہے اور موسیقی سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے۔ برلن کے علاوہ جرمنی کے دیگر کئی دوسرے شہروں میں بھی اس طرح کی ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں، جس میں جرمن عوام نسل پرستی، نفرت اور اجانب دشمنی کو مسترد کرتے نظر آ رہے ہیں۔