ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق نے میدان مارلیا ،کھلاڑی ’’کپتان ‘‘ کی جیتی ہوئی نشستیں ہار گئے

ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ، شاہد ...
ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق نے میدان مارلیا ،کھلاڑی ’’کپتان ‘‘ کی جیتی ہوئی نشستیں ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمنی انتخابات میں ملک بھر کی 35 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تحریک انصاف اور ن لیگ کو قومی اسمبلی کی 4،4 نشستوں پر برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ق نے 2 اور متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے،ضمنی الیکشن میں ملک بھر سے قومی اور پنجاب اسمبلی کے گیارہ، گیارہ حلقوں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9 جبکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 2، 2 حلقوں میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا ، پولنگ کاوقت ختم ہونے کے بعد اب تک موصول ہونیوالے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں حکمران جماعت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو  دیگر سیاسی جماعتوں پر نمایاں برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  کے مطابق لاہور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی چاروں نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر لی ہے، لاہور میں ’’شیر کی دھاڑ‘‘ نے کھلاڑیوں کے چھکے چھڑا دیئے ہیں ۔ این اے 131 کے بڑے معرکے میں خواجہ سعد رفیق نے ہمایوں اختر خان کودس ہزارووٹوں سے شکست دیدی شکست دے کر حکمران جماعت کو حیرت زدہ کر دیا ہے جبکہ این اے 124 لاہور میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کو واضح اور بھاری اکثریت سے شکست سے دو چار کر دیا ہے ،لاہور کی صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پی پی 164 اور پی پی 156 سے بھی ن لیگ کے امیدوار سہیل شوکت بٹ اور ملک سیف الملوک کھوکھر نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے فتح حاصل کر کے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے ۔ 

ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو بنوں میں بھی بڑا جھٹکا لگا ہے،این اے 35 بنوں سےغیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست پر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کے بیٹے زاہد خان درانی نے بڑے مارجن سے تحریک انصاف کے امیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ کو شکست سے دو چار کر دیا ہے ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 چکوال سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین 98364 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک لبیک کے امیدوار یعقوب سیفی 34 ہزار 81 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 53 اسلام آبادسے تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز اعوان 56664 لے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار راجا وقار نے 32171 ووٹ حاصل کئے۔این اے 56 اٹک سے مسلم لیگ ن کے سہیل خان ایک لاکھ 25 ہزار 665 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار خرم علی 89709 ووٹ لئے۔این اے 60 راولپنڈی سے شیخ راشد شفیق نے کانٹے دار مقابلے میں 44283ووٹ حاصل کرکے مسلم لیگ ن کے سجاد خان کو شکست دے دی، سجاد خان نے 43839 ، این اے 63 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے امیدوار منصور خان 66 ہزار 42 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار 40 ہزار 880 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 69 گجرات سے مسلم لیگ (ق) کے مونس الہٰی61 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل عمران ظفر ناکام رہے۔این اے 103 فیصل آبادسے مسلم لیگ ن کے علی گوہر بلوچ76626 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار سعد اللہ بلوچ63583ووٹ لے کر پہلے دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 124 لاہورسے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی 75012 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔این اے 131 لاہورسے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے واضح برتر ی سے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان کو شکست سے دوچار کیا اور 60476حاصل کئے جبکہ ہمایوں اختر خان نے245 50 ووٹ حاصل کئے۔این اے 243 کراچی سے تحریک انصاف کے عالمگیر خان کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے عامر چشتی دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 35بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار زاہد اکرم درانی 58068ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابل تحریک انصاف کے امیدوار نسیم علی شاہ نے 36908ووٹ حاصل کئے ۔
پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر پی پی 164 لاہورسے مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ 34333ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد یوسف 26900 نے ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 165 لاہورسے مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر 36371 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔پی پی 103 تاندلیانوالہ سے تحریک انصاف کے شمشیر حیدر 4 ہزار 913 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے جعفر علی 2 ہزار 179 ووٹ لے دوسرے نمبر پرہیں۔پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آزاد امیدوار بلال وڑائچ 56337ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے اسد زمان50326ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔پی پی 3 اٹک سے تحریک انصاف کے محمد اکبر خان آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے افتخار احمد دوسرے نمبر پرہیں۔پی پی 27 جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے ناصر محمود 61542 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے شاہ نواز راجہ 60886ووٹ حاصل کئے۔پی پی 201 چیچہ وطنی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید صمصام بخاری 58390 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے چودھری طفیل ناکام ہوئے۔پی پی 222 جلالپور پیروالہ سے تحریک انصاف کے رانا سہیل نون 31893 ووٹ لے کردوسر ے نمبر پر جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوارقاسم عباس خان 38227ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔پی پی 272 مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کی امیدوار زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار 17 ہزار 272 ووٹ حاصل کر سکے۔پی پی 292 ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار 33776 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار مقصود لغاری نے 20823 ووٹ حاصل کرسکے۔پی پی 261رحیم یارخان سے تحریک انصاف کے امیدوار فراز احمد 29526ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان مخالف پیپلزپارٹی کے امیدوار حسن رضا ہاشمی 14496ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
سندھ اسمبلی اسمبلی کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ایس 30 خیرپورسے پیپلز پارٹی کے احمد رضا شاہ 36600ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جی ڈی اے کے محرم شاہ 21200ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔پی ایس 87 کراچی سے پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 32566 ووٹ لے کامیاب جبکہ ان کے مخالف تحریک انصاف کے امیدوارقادر بخش گبول 12341ووٹ لیکر دوسر ے نمبر پر رہے۔
بلوچستان اسمبلی کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 35 مستونگ سے آزاد امیدوار نواب اسلم رئیسانی14711ووٹ لے کر کامیاب جبکہ بی اے پی کے سردار نور 9610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی بی 40 خضدارسے بی این پی کے محمد اکبر 23722 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شفیق الرحمن14312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 3 سوات سے مسلم لیگ ن کے سردار خان16824 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے ساجد علی15911ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 7 سوات سے اے این پی کے وقار خان14096ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے فضل مولا 13425 ووٹ حاصل کرسکے۔پی کے 44 صوابی سے تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان16676ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اے این پی کے غلام حسن دوسرے نمبر پررہے۔پی کے 53 مردان سے تحریک انصاف کے محمد عبدالسلام 19192ووٹ لے کر کامیاب جبکہ اے این پی کے امیدواراحمد خان 19131ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔پی کے 61 نوشہرہ سے تحریک انصاف کے ابراہیم خٹک 14557 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ ان کے مد مقابل اے این پی کے نور عالم خان9282 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔پی کے 64 نوشہرہ سے تحریک انصاف کے لیاقت خان خٹک 22775ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابل اے این پی کے محمد شاہد 9660ووٹ لیکر دوسر نمبر پررہے۔پی کے 78سے اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور20916ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار محمد عرفان 16819 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔پی کے 97 ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے فیصل امین18177 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل پی پی پی کے امیدوار فرحان دھپ 9609ووٹ ملے۔پی کے 99 ڈیرہ اسمعیل خان سے تحریک انصاف کے آغا اکرام گنڈاپور 30330 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل آ زاد امیدوار فتح اللہ خان 22825ووٹ حاصل کرسکے۔



مزید :

قومی -اہم خبریں -