ضمنی انتخاب ،وزیر اعظم عمران خان کی این اے 35 بنوں سے خالی کردہ نشست کا سب سے حیران کن نتیجہ سامنے آ گیا
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری اور نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ،این اے 35 بنوں میں 92پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے امیدوار زاہد اکرم درانی 21ہزار 916 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیداور مولانا نسیم علی شاہ 13 ہزار 848 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق این اے 35 بنوں میں درجنوں پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں اور قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں ایم ایم اے کا پلڑا بھاری ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی خالی کی گئی اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار مولانا نسیم علی شاہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کے بیٹے اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار زاہد اکرم درانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق زاہد اکرم درانی 21ہزار 916 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیداور مولانا نسیم علی شاہ 13 ہزار 848 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 35 بنوں سے 113843لاکھ 13 ہزار 843 ووٹ لے کر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کو شکست دی تھی ،اس حلقہ سے اکرم خان درانی نے 1 لاکھ 6 ہزار 820 ووٹ حاصل کئے تھے ۔
