ضمنی انتخاب، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک اور بھائی لیاقت خٹک نے بھی میدان مار لیا،اے این پی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست

ضمنی انتخاب، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک اور بھائی لیاقت خٹک نے ...
ضمنی انتخاب، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک اور بھائی لیاقت خٹک نے بھی میدان مار لیا،اے این پی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست
ضمنی انتخاب، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک اور بھائی لیاقت خٹک نے بھی میدان مار لیا،اے این پی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست
ضمنی انتخاب، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک اور بھائی لیاقت خٹک نے بھی میدان مار لیا،اے این پی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست
ضمنی انتخاب، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک اور بھائی لیاقت خٹک نے بھی میدان مار لیا،اے این پی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پر ویز  خان خٹک کے بھائی اور  بیٹے نے بھی ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا ، پی کے 61نوشہرہ سے بیٹے ابراہیم خٹک اور پی کے 64 سے بھائی لیاقت خٹک نے کامیابی حاصل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 61 نوشہرہ سے تحریک انصاف کے  امیدوار ابراہیم خٹک 14557 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل اے این پی کے نور عالم خان9282 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے بھی پی کے 64 سے اے این پی کے امیدوار محمد شاہد کو شکست دے دی ،لیاقت خٹک نے 22775 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل محمد شاہد صرف 9560 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
واضح رہے کہ ابراہیم خٹک سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے صاحبزادے ہیں ، پرویز خٹک تحریک انصاف کی حکومت کی کابینہ میں وزیر دفاع کے عہدے پر فائز ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں اسی حلقے سے پرویز خان خٹک نے 38276 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی تاہم قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے پرویز خٹک نے اس نشست کو چھوڑ دیا تھا ۔پرویز خٹک نے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی دو اور قومی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی تھی ،پرویز خٹک کی صوبائی اسمبلی کی چھوڑی گئی دوسری نشست پی کے 64 پر ان کے بھائی اور تحریک انصاف کے امیدوار لیاقت خٹک نے بھی کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ 

مزید :

قومی -