الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری ضمنی انتخابات کے نتائج کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے۔دوسر ی جانب ترجمان الیکشن کمیشن چودھری ندیم قاسم نے میڈیا سے گفتگوکے دوران ویب سائٹ کے ہیک کئے جانے سے متعلق سوال پر خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ ویب سائٹ میں کوئی ہیکنگ ہورہی ہے یا ویب سائٹ میں کوئی مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوئی بات کم از کم میرے علم میں نہیں ہے۔
