سالک اور مونس الہٰی کی کامیابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے:شجاعت ،پرویز الٰہی

سالک اور مونس الہٰی کی کامیابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے:شجاعت ،پرویز ...
 سالک اور مونس الہٰی کی کامیابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے:شجاعت ،پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) ق لیگ کے رہنماوں چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے کہاہے کہ چوہدری سالک اور مونس الہٰی کی کامیابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا ’کسی نے حکومت گرانے کی کوشش کی تو ہم ساتھ نہیں دیں گے، عوام نے میرے بیٹے چوہدری سالک اور مونس الہٰی کو کامیابی دلائی۔‘چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ اور عوام کے شکر گزار ہیں، آج کے الیکشن نے ثابت کر دیا حکومت عوام کی طاقت سے آئی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مونس الہٰی اور سالک حسین کی کامیابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار مضبوط وزیرِ اعلیٰ ہیں، کام کر کے دکھائیں گے، نئی نسل آگے آنے سے تبدیلی آئے گی، 10 سال کی بربادی کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف صرف اشارہ کر کے ڈی پی او، ڈی سی او تبدیل کرتے تھے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا خوش آئند ہے۔

مزید :

قومی -