مولانا فضل الرحمان قوم کو اپنا ذریعہ معاش بتائیں، وفاقی وزیر ہوا بازی کا مطالبہ
ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان پہلے قوم کواپنا ذریعہ معاش بتائیں ، مولانا اسلام کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔
ٹیکسلا میں میڈ یا سے گفتگوکرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں،مولانا اسلام کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے قوم کواپنا ذریعہ معاش بتائیں ، دہشت گردی کے واقعات کیخلاف مولانا فضل الرحمان کی طرف سے کبھی مذمتی بیان نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اکثریت نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ نہیں ہے ۔