بہاولپور صوبے کے علاوہ دوسرے آپشن پر کمپرومائز نہیں ہوگا‘ طارق بشیر چیمہ

بہاولپور صوبے کے علاوہ دوسرے آپشن پر کمپرومائز نہیں ہوگا‘ طارق بشیر چیمہ

  



بہاول پور( بیورورپورٹ) بہاول پورچیمبرکے الیکشن میں عبدالجبارگروپ کی فتح حق کی فتح ہے نومنتخب صدراب آپ پورے چیمبرکے صدر ہیں پورے چیمبرکوساتھ لیکر ساتھ چلناآپکافرض ہے حافظ یونس بارے بے بنیاد پراپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں جب میڈیکل کالج بورڈ آف مینجمنٹ میڑک پاس پرمشتمل ہوگی تو ہسپتال کاتوبراحال ہوگا بہاول پورصوبہ کے علاوہ کسی دوسرے آپشن پر(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

کمپرومائزنہیں کیاجائیگا جنوبی پنجاب کے ٹھیکیداروں کے ساتھ ملکرخودکشی نہیں کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیرچیمہ نے ماڈل ٹاؤن اے کے مقامی میرج ہال میں اظہارتشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر چوہدری جاویداقبال، سینئرنائب صدر احمدبلال، نائب صدر محمدالیاس، رانامحمدطارق، سیٹھ محمدارشد،مشہودناصر،شیخ محمدناصر، میاں محمود، چوہدری صفدر، سرفرازناظم، غیاث الدین پراچہ چیرمین سی اینڈ جی ایسوسی ایشن پاکستان، چوہدری احسان ایم پی اے، حافظ محمدیونس مرکزی صدر متحدہ انجمن تاجران بہاول پور، میاں مبشرحسین سابق صدرچیمبر،چوہدری محمدعلی سابق صدر، چوہدری اشتیاق بسرا، امیریوسف سابق صدر، شیخ راشد،مسعودناصر، تحسین نوازگردیزی، عذراشیخ، صدرپریس کلب بہاول پور نصیراحمدناصر،جنرل سیکریٹری میں عزیز الدین، سمیت بی سی سی آئی ممبران کی کثیرتعدادشریک تھی طارق بشیرچیمہ نے نومنتخب باڈی بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کوتاریخی فتح پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ اب آپ کی یہ زمہ داری ہے کہ تاجرطبقہ اور کارپوریٹ کلاس کو محسوس ہوکہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لئے آپ مثبت اندازمیں کوششیں کررہے ہیں میں اس حوالہ سے آپ کی آوازپرلبیک کہونگا انہوں نے نومنتخب صدر چوہدری جاویداقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ پورے چیمبرکے صدر ہیں کسی ایک گروپ کے نہیں اور اب آپ کی یہ زمہ داری ہے کہ پورے چیمبرکوساتھ لیکر چلیں انہوں نے کہاکہ حافظ محمدیونس انتہائی شریف انسان ہیں ان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں بونے قدوالے سیاستدانوں کی سوچ بھی ایسی ہی ہے یہ لوگ روزانہ جب بھی گھرسے باہر نکلتے ہیں تو ان کے ٹارگٹ سیٹ ہوتے ہیں کہ آج کس کس کوشکار کرناہے انہوں نے کہاکہ میں کوئی کارباری شخض نہیں ہوں بلکہ کاروباری افراد سے تعلق ہے میراسب سے بڑا بزنس میرے دوست ہیں اس لئے میرے سے بڑا کوئی بزنس مین نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جب میڈیکل کالج بورڈ آف مینجمنٹ میڑک پاس افراد پرمشتمل ہوگا توہسپتال کاتوبراحال ہی ہوگا ہسپتالوں کی حالت زار کوبہتربنانے کیلئے ہسپتالوں کے مختلف وارڈز،آپریشن تھیٹرز کو مخیرحضرات کے سپرد کردیاجائے توہسپتالوں کے معاملات کوبہتر بنایاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ بہاول پورصوبہ کے علاوہ کسی دوسرے آپشن پرکمپرومائزنہیں کیاجائیگا جنوبی پنجاب کے ٹھیکیداروں کے ساتھ ملکرخودکشی نہیں کرسکتے ہیں اگرپنجاب میں صوبے بنیں گے تودوصوبے بنیں گے مگران کے ساتھ کسی صورت مل نہیں سکتے قبل ازیں نومنتخب صدر بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا تقریب سے سیٹھ محمدارشد،رانامحمدطارق، غیاث پراچہ چیرمین سی اینڈ جی ایسوسی ایشن پاکستان نے خطاب کیا تقریب میں سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمان کی والدہ کے انتقال پر ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

طارق بشیر چیمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...