موجودہ معاشی صورتحال ملکی سالمیت وبقاء کیلئے انتہائی خطرناک‘ ٹوچی خان

  موجودہ معاشی صورتحال ملکی سالمیت وبقاء کیلئے انتہائی خطرناک‘ ٹوچی خان

  



میلسی (نمائندہ پاکستان) ملک کا معاشی نظم و نسق سنبھالنا،ملک و ملت کے لئے کامیاب خارجہ پالیسی تشکیل دینا تبدیلی سرکار کے بس کاکام نہیں موجودہ حکومت آئی ایم الف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کرتجارت،صنعت،اورمزدو دشمن اقدامات اٹھا رہی ہے حالیہ سنگین معاشی صورتحال ملکی سالمیت و بقاء کے لئے انتہائی خطر ناک ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان پیلز پارٹی و سابق(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

ایم این اے محمود حیات خان عرف ٹوچی خان،ضلعی جنرل سیکرٹری سید اعجاز شاہ،تحصیل صدر چوہدری محمد بلال ایڈووکیٹ نے دفتر پاکستان پیپلز پارٹی میں بلاول بھٹو کی میلسی آمد کے سلسلے میں ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بھٹو خاندان کی قربانیوں کی ایک داستان رقم ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،اور 73کے آئین کے مطابق ختم نبوت کے منکرین قادینوں کو کافر قرار دیا لیکن تبدیلی سر کار انہیں لوگوں کے لئے کام کر رہی ہے لیکن ملک کے تمام مسالک ان کی تمام کوششوں کو نا کام بنا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کی ہے اس موقع پر خان عباد خان شیروانی،رانا ضیاء الحق،رانا مظہر الحق،راوٗذوالفقار مصعومی،چوہدری ممتاز احمد ایڈووکیٹ،راوٗنتظار،راوٗخالد حیات،محمد امین سعیدی،خان یاسر خان،شیخ عزیز الرحمان سونا،راوٗمحمد الیاس،راوٗمحمد شعیب،سید وجاہت شاہ،راوٗمحمد شریف راوٗشرافت علی،،شیخ عبدالجبار،ملک محمد جمیل،زبیر احمد گوانس، ملک محمد عمران اقبال جلہ جیم سمیت کثیر تعدا میں کارکنوں نے شرکت کی،آخر میں پاکستان پیلز پارٹی میلسی کے دیرینہ ساتھیوں چوہدری عطاء محمد مرحوم،چوہدری محمد اجمل مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...