حکومت فلاپ‘ نواز شریف جلد رہا ہوکر عوام کی خدمت کریں گے‘ احمد یار ہنجرا

  حکومت فلاپ‘ نواز شریف جلد رہا ہوکر عوام کی خدمت کریں گے‘ احمد یار ہنجرا

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،اناڑیوں (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

سے حکومت نہیں چل رہی، میاں برادران کے رنگ دوبارہ سجنے والے ہیں،مسلم لیگ ن جلد اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،ہنجراء خاندان عوام اور انسانیت کی خدمت کیلئے کرسی اقتدار کا محتاج نہیں،ہنجراء خاندان کامشن عوام اور انسانیت کی خدمت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان سے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں ہو پا رہا،انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کی سفارتکاری بلکل زیروہو چکی ہے، انسانی حقوق کونسل میں ووٹ حاصل نہ کر سکنے والی حکومت ایک لچھے دار تقریر سے کشمیر آزاد نہیں کرا سکتی،انہوں نے کہا کہ اب نیازی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے،انہوں نے کہا کہ، اب گلی گلی محلے محلے میں احتجاج شرو ع ہوں گے،دمادم مست قلندرہوگا،یہ حکومت اب چند ماہ کی مہمان ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ن لیگ کی خدمت کے گواہ ہیں، عوام مسلم لیگ (ن) کی خدمت کو یاد کررہے ہیں، نواز شریف نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کیا،میاں برادران کے رنگ دوبارہ سجنے والے ہیں، میاں محمد نواز شریف جلدہی رہا ہوکر اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کرینگے

احمد یار ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...