عوام سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کر چکی ہے، پیپلزپارٹی

  عوام سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کر چکی ہے، پیپلزپارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لا ئن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنیز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ قوم سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کر چکی ہے۔ وزیروں اور مشیروں میں عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں۔ سیاسی خانہ بدوشوں (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں جو ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی یہی شاندار تاریخ رہی ہے کہ وہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار دیتی ہے تاکہ وہ اپنے پاؤ ں پر کھڑے ہو کر قوم اور ملک کی خدمت کریں۔مزید براں بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھیجے جانے والے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روک سکتا تو ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے ہی حلقے میں جانے سے کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس طرح کی پابندیوں سے اپنی متنازعہ ساکھ بحال نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تو ہو سکتی ہے مگر ایم این اے اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا یہ کھلا تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کچھ بھی کر لے اس کی اپنی حیثیت متنازعہ ہی رہے گی۔
پیپلزپارٹی