شاہ سلمان نے اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

شاہ سلمان نے اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

  



ریاض (آئی این پی) شاہ سلمان نے سعودی عرب میں اضافی امریکی فوج تعیناتی کی منظوری دے دی،سعودی عرب میں دو مزید پیٹریاٹ میزائل بیٹریز، ایک تھاڈ بیلسٹک میزائل دفاعی نظام، دو لڑاکا اسکواڈرن تعینات ہوں گے۔سعودی(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ مہینے مملکت کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ضروری فوجی آلات کے ساتھ اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ اضافی امریکی فوج اور فوجی آلات کی تعیناتی اور ترسیل دراصل خطے کی سالمیت برقرار رکھنے کے لئے الریاض اور واشنگٹن کے مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دیرنیہ تعلقات اور قائم شراکت کی بنیاد پر خادم الحرمین الشریفین، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عزت مآب ولی عہد، نائب وزیر دفاع اور وزیر دفاع نے واشنگٹن سے اضافی فوج اورفوجی آلات مملکت کی ترسیل کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دفاعی اقدام خطے کی سالمیت، استحکام اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مملکت اور امریکا کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل کے تناظر میں اٹھایا جا رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...